ویسٹ مینجمنٹ، شہریوں کی 100سے زائد شکایات کا ازالہ

ویسٹ مینجمنٹ، شہریوں کی 100سے زائد شکایات کا ازالہ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہریوں کی سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے موصول ہونیوالی صفائی کی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے 100سے زائد شکایات کا فوری ازالہ کر دیا۔

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راولپنڈی شہر اور اسکی تحصیلوں کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اور سخت مانیٹرنگ کر رہی ہے، صفائی کیساتھ ساتھ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ آگاہی کا کام جاری رکھے ہوئے ہے، شہریوں کو ہیلپ لائن لائن نمبر 1139پر شکایات کے اندراج سے متعلق بھی بتا یا گیا، گزشتہ ہفتے میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینیٹری ورکرز نے صفائی کے انتظامات کئے۔

  اضافی تعداد بارش میں صفائی کے فرائض انجام دیتی رہی، سینکڑوں ٹن کوڑا ٹھکانے لگا دیا گیا، ایم ڈی اویس منظور تارڑ نے کہا کہ شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی براہ راست یا بلا واسطہ شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیا جا رہا ہے، شہر کو زیرو ویسٹ بنانے کیلئے تمام شعبہ ِزندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا تعاون درکار ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں