پولیس ٹریننگ سینٹر روات کے باہر سے سائن بورڈ چوری

پولیس ٹریننگ سینٹر روات کے  باہر سے سائن بورڈ چوری

راولپنڈی (خبرنگار) پولیس ٹریننگ سنٹر روات کے باہر سے سائن بورڈ چوری ہو گیا۔

 روات پولیس کو محمد قاسم اعوان نے درخواست دی کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ضلع راولپنڈی کا فون آیا کہ ہمارا لائیو سٹاک کا ایک سائن بورڈ جو پولیس ٹریننگ سنٹر روات اور بسم اللہ ہوٹل کے درمیان لگا ہوا تھا اس کو چیک کریں جو چیک کرنے پر غائب پایا گیا، سائن بورڈ کی مالیت 2لاکھ روپے ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں