شہری 1گاڑی، 1رکشہ، 10موٹر سائیکلوں سے محروم
راولپنڈی (خبرنگار) شہریوں کو 1گاڑی، 1رکشہ، 10موٹرسائیکلوں، لاکھوں کی نقدی سے محروم کر دیا گیا۔
واقعات کے مطابق تھانہ سول لائن سے محمد طفیل کی گاڑی، نصیرآباد سے ارشد خان کا رکشہ، وارث خان سے خان زاد، بنی سے محمد نعیم مشتاق، مہتاب احمد، کینٹ سے کاشف رشید، صادق آباد سے سید ندیم اللہ، آر اے بازار سے نعمان عثمان، ریس کورس سے فضل وہاب، ٹیکسلا سے عمران خان کے موٹر سائیکل، تھانہ رتہ امرال سے عامر ریاض، نیوٹاؤن میں عمران کے موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے۔
رتہ امرال میں بشیر خان سے 6لاکھ 20ہزار روپے، ٹیکسلا میں کامران کے گھر سے 40ہزار روپے، جاتلی میں ربنواز کے گھر سے سامان مالیت 8لاکھ روپے، روات میں فرحان اسلم کے گھر سامان مالیت 1لاکھ 80ہزار روپے، عزیز خان کے گھر سے 40تولے سونا، لاکھوں روپے کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی، 15لاکھ کی گھڑیاں، موبائل اور کیمرا چوری ہو گیا، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔