لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 2خواتین سمیت 8زخمی
راولپنڈی (خبرنگار) لڑائی جھگڑے میں 2خواتین سمیت 8افراد زخمی ہو گئے۔
پیرودہائی پولیس کو ارشد نے بتایا کہ میرے بھانجوں خلیل اور ذوالفقار سے ان کے حقیقی چچا یوسف نے تکرار کی، میں چھڑانے گیا تو یوسف نے راڈ مار کر مجھے زخمی کر دیا۔ ویسٹریج پولیس کو عاشق نے بتایا کہ میں، جنید گجر، فیضان ستی، عامر شاہ اپنے گھر کی چھت پر تھے کہ عدیل خان، بازم ملک، سلیمان، صفت خان وغیرہ آئے اور مارنا شروع کر دیا جس سے ہم شدید زخمی ہو گئے۔ سول لائن پولیس کو زربیگم نے بتایا کہ میرا داماد میرے گھر آیا جو میری چھوٹی بیٹی کا رشتہ اپنے چھوٹے بھائی کیلئے مانگ رہا ہے جو ہم نہیں دینا چاہتے۔
طارق نے میری بیٹی اور مجھ پر تشدد کیا جس سے ہم زخمی ہو گئے، وارث خان پولیس کوعامر نے بتایا کہ 2افراد نے میرے بھائی بابر سے رقم چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر فائرنگ کی جس سے میرا بھائی اور سیلز مین ساجد زخمی ہو گیا، نصیرآباد پولیس کو جہانزیب خان نے بتایا کہ موٹر سائیکل سواروں نے میرے بیٹے سے رقم لینے کی کوشش کی، مزاحمت پر اسے چھری مار کر شدید زخمی کر دیا، پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔