چینی ثقافتی مرکز پشاور کا لینگویج کورس میں داخلے کا اعلان

چینی ثقافتی مرکز پشاور کا لینگویج کورس میں داخلے کا اعلان

اسلام آباد (خصوصی وقائع نگار ) پشاور میں چینی ثقافتی مرکز چائنا ونڈو نے چھ ماہ دورانیے کے چینی لینگویج کورس میں داخلے کا اعلان کر دیا۔

کلاسیں ہفتے میں پانچ د ن ہوں گی، کورس کا دورانیہ چھ ماہ کا ہو گا ، کورس کے لئے کوئی فیس نہیں ہے اور داخلے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر دیئے جائیں گے ،گوادر پرو کے مطابق چائنا ونڈو نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے تعاون سے کورس پیش کر رہا ہے ، کورس کی تکمیل کے بعد نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن طلبہ کو ڈپلومہ فراہم کرے گا، امجد عزیز ملک نے 2018 میں چینی ثقافتی مرکز قائم کیا، جس کے مطابق چھ ماہ کے ڈپلوموں سے قبل چائنا ونڈو چینی زبان میں مختصر کورسز چلا رہی ہے ، اس ماہ کے شروع میں کے پی کے وزیر تیمور جھگڑا نے چائنا ونڈو میں چوتھے بیچ کے طلبہ میں چینی زبان کے کورس کی تکمیل کے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں