کورونا سے تعلیمی تعطل ناقابل قبول، سکولز، کالجز ایسوسی ایشن

کورونا سے تعلیمی تعطل ناقابل قبول، سکولز، کالجز ایسوسی ایشن

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کورونا کی آڑ میں تعلیمی سرگرمیوں کا تعطل ناقابل قبول ہے،

 نجی تعلیمی اداروں کے بغیر شرحِ خواندگی میں اضافہ ممکن نہیں، ملکی آبادی کے 62فیصد کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے والے سیکٹر کی خدمات لائق تحسین ہیں، وبا کے مشکل ترین حالات میں ادارے بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، حکومت نجی شعبے کو مراعات دے، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نجی تعلیمی اداروں کے مسائل ہر فورم پر اجاگر کر رہی ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈز ایشو اور فیڈرل بورڈ آف گورنرز فیڈرل بورڈ کے الیکشن میں محمد اشرف ہراج کی کامیابی پر مرکزی، صوبائی، ڈویژنل، ضلعی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر، ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی راولپنڈی عرفان کیانی نے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اشرف ہراج، الیاس کیانی، سردار گل زبیر، جاوید اقبال راجہ، چوہدری رشد، عبدالقدوس موجود تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں