منی بجٹ عوام پر سونامی بن کر برسا ہے، عامر صدیقی

منی بجٹ عوام پر سونامی بن کر برسا ہے، عامر صدیقی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ساڑھے 3سال بعد ملک میں تبدیلی نظر آنے لگی، عوام کو سالانہ بجٹ سے ماہانہ پھر 15روزہ کے بعد، منی بجٹ کی منظوری، مہنگائی اب گھنٹوں کو پہنچ چکی، منی بجٹ سونامی عوام پر برسا دیا گیا۔

سال نو کیساتھ ہی منی بجٹ اور ایک ماہ میں دوسری بار پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ قوم کیساتھ زیادتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، صدر ترقی پسند فلاحی تنظیم محمد عامر صدیقی نے کارکنوں سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نا اہل حکمران عوام کو مہنگائی کے سونامی میں غرق کر رہے ہیں، کل تک آئی ایم ایف جانا خودکشی مگر آج یہ مجبوری کیوں، منی بجٹ اشرافیہ کیلئے منظور کیا گیا ورنہ ملک تو خود انحصاری، کفایت شعاری اور اشرافیہ کو دی گئی مراعات و سہولیات کی واپسی سے بھی چل سکتا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں