فیض الاسلام میں یتیموں کیلئے تمام سہولیات مہیا ، ڈاکٹر ریاض

فیض الاسلام میں یتیموں کیلئے تمام سہولیات مہیا ، ڈاکٹر ریاض

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) بانی پاکستان قائداعظم کے حکم پر قیام پاکستان سے چار سال قبل قائم ہو کر بنگال میں یتیم ہونے والے مسلمان بچوں کی پرورش سے شروعات کرنے والا انجمن فیض الاسلام پاکستان کا واحد ادارہ ہے جہاں بلوچستان سمیت پورے پاکستان سے تعلق رکھنے والے یتیم اور بے سہارا بچے پرورش اور انسان سازی کی یکساں سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔

ایک ہزار سے زائد یتامیٰ کی پرورش اور تعلیم و تربیت پر سالانہ 21کروڑ کے اخراجات اٹھتے ہیں جو کسی حکومتی امداد کے بغیر صرف اور صرف مخیر لوگوں کی امداد سے پورے ہو رہے ہیں۔ یہ بات انجمن فیض الاسلام کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے انجمن فیض الاسلام کا دورہ کیا، صحافیوں کو لائبریری سمیت انجمن کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا گیا جہاں کے انتظام کو دیکھ کر انہوں نے انتظامیہ کی تعریف کی، پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ قائداعظم کے حکم کی تعمیل میں بنگال سے 30بچوں کو 1943میں بازیاب کرا کے کمیٹی محلہ (موجودہ کمیٹی چوک) میں 7روپے ماہوار کرائے کے گھر میں پناہ دی گئی اور اس طرح انجمن کی بنیاد پڑی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں