سینکڑوں طلبہ کو تعلیم کیلئے بیرون ملک بھیجا، خالد نواز

سینکڑوں طلبہ کو تعلیم کیلئے بیرون ملک بھیجا، خالد نواز

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) برطانیہ اور کینیڈا سمیت یورپ کی متعدد یونیورسٹیوں کے نمائندے 22جنوری کو کے ایچ ایم کنسلٹینسی کے زیراہتمام راولپنڈی اور لاہور میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے خواہشمند طلبہ کی اہلیت جانچنے کیلئے خصوصی مشاورت کریں گے جس میں طلبہ کو جزوی اور مکمل سکالر شپس کے علاوہ حصول تعلیم کے دیگر مواقع کے بارے میں بتایا جائیگا۔

یہ بات اوورسیز پاکستانیوں کے روزگار اور حقوق کی محافظ ایجنسی نائٹ ہیومن مینجمنٹ شالان جی ایل پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد نواز نے اپنے دفتر میں ایک خصوصی اجلاس میں بتائی، انہوں نے کہا کہ کے ایچ ایم گزشتہ سال سینکڑوں طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کیلئے بیرون ملک بھیج چکا ہے جن میں 300ایسے مستحق طلبہ بھی شامل ہیں جن کو مکمل سکالر شپس دلوائی گئیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے طلبہ کیلئے ایسے بے شمار مواقع موجود ہیں جن کے بارے میں متعلقہ جامعات کے نمائندگان خود طلبہ کو آگاہ کریں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں