مل مالکان آٹا مہنگا فروخت کررہے ہیں، نانبائی ایسوسی ایشن

مل مالکان آٹا مہنگا فروخت کررہے ہیں، نانبائی ایسوسی ایشن

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) مرکزی نانبائی ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر محمد شفیق قریشی نے کہا ہے کہ 12جنوری سے آج تک فائن، میدہ اور آٹا جسے سپیشل آٹے کا نام دیکر مل مالکان اور محکمہ فوڈ سے ملکر ہزار روپے والا بیگ 14سو روپے کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں جسے بوری میں ڈال کر 79کے جی وزن دیکر مل مافیا کہتا ہے کہ یہ سپیشل آٹا ہے۔

 نانبائی کوبتایا جاتا ہے کہ یہ سپیشل آٹا ہے جو مل ریٹ 5ہزار 850روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ فائن بھی 6ہزار 200میں مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا ہے لہذا اب نان روٹی کا کاروبار کرنے والے نانبائیوں کو بتایا جائے کہ وہ نان روٹی کس ریٹ پر فروخت کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں جنرل سیکرٹری خورشید قریشی، نائب صدر سردار مشتاق، عمران قریشی، گل دالی خان، مظہر قریشی، امین قریشی اور دیگر نے موجود تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں