گرانہ ڈاٹ کام کے زیرِ اہتمام سالانہ ایوارڈز تقریب کا انعقاد

گرانہ ڈاٹ کام کے زیرِ اہتمام سالانہ ایوارڈز تقریب کا انعقاد

اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) گرانہ ڈاٹ کام کے زیرِ اہتمام سالانہ ایوارڈز کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ایونٹ میں سی ای او شفیق اکبر، صدر ایڈوائزری بورڈ لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد ہارون اسلم، گروپ ڈائریکٹرز فرحان جاوید اور ارسلان جاوید نے خصوصی طور پر شرکت کی،سالانہ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او گرانہ ڈاٹ کام شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ محنت اور لگن سے ہر منزل کا حصول ہوسکتا ہے ،ہم نے باہم مربوط ہو کر مْلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے ۔

گروپ ڈائریکٹر گرانہ فرحان جاوید کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کورونا وبا کے باوجود گرانہ ڈاٹ کام کی کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہے کہ انسان اپنی صلاحیتوں پر اعتبار کرے اور اْسے اپنی ٹیم کے پوٹینشل پر یقین ہو تو ناممکنات کا حصول ہوسکتا ہے ، گروپ ڈائریکٹر ارسلان جاوید نے بھی گرانہ ڈاٹ کام کی تمام کامیابیوں کا محور ایمپلائز کو قرار دیا،ایونٹ میں سال بھر شاندار کارکردگی دکھانے والے ملازمین کو انعامات سے نوازا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں