نرم میں معذور افراد کے لئے 100 وہیل چیئرز تقسیم
اسلام آباد(سیا سی رپورٹر)صدر مملکت کی اہلیہ بیگم ثمینہ علوی نے خصوصی افراد کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی افراد حکومتی سہولیات سے فائدہ اٹھانے کیلئے اپنی رجسٹریشن لازمی کروائیں۔
حکومت انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے ، مخیر حضرات، فلاحی ادارے اور ڈونر تنظیمیں اس مقصد کے لئے آگے آئیں، وہ منگل کو یہاں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبلیٹیشن میڈیسن (NIRM) میں داؤد گلوبل فاؤنڈیشن (DGF) اور اسلام آباد فارن ویمنز ایسوسی ایشن (IFWA) کے اشتراک سے معذور افراد میں 100 وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں،انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ 1996 میں معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لئے قائم کیا گیا تھا اور اب یہ حکومت کی سرپرستی کے ساتھ نجی عطیہ دہندگان کی مدد سے سپیچ تھراپی، آرتھوپیڈک، سرجری وغیرہ کی جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے ، ثمینہ علوی نے موقع پر موجود خواتین اور بچوں میں 31 وہیل چیئرز تقسیم کیں جبکہ ریڑھ کی ہڈی کی چوٹوں اور دیگر مسائل میں مبتلا افراد کے لئے ہسپتال میں 69 وہیل چیئرز رکھی گئی ہیں۔