وارداتیں، شہری لاکھوں روپے نقدی ،زیورات سے محروم
راولپنڈی (خبرنگار) سرقہ، سٹریٹ کرائم وغیرہ کی 48وارداتوں میں شہریوں کو 1گاڑی، 1رکشہ، 13موٹرسائیکلوں، لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز اور دیگر سامان سے محروم کر دیا گیا۔
صادق آباد، نصیر آباد،واہ کینٹ ، صدر واہ کینٹ، صد ر بیرونی ، روات ،کہوٹہ کے علاقے سے موٹرسائیکلزچھین لی گئیں۔
، وارث خان سے عامر کا موبائل فون، صادق آباد میں وقاص اشرف کی والدہ سے زیورات اور پرس چھین لیے گئے ،ایئر پورٹ سے شیخ شہزاد اکبر سے گن پوائنٹ پر نقدی چھین لی گئی، گو جرخا ن میں حسن شہزاد کے گھر سے دولاکھ نقدی، ثاقب مرتضی کا موبائل فون، طارق جاوید کے گھر سے 3 تولہ سونا اور نقدی چوری کرلیا گیا،پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔