بھارہ کہو :سکول منتقلی کیخلاف سینکڑوں بچوں،والدین کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)بھارہ کہو کے علاقہ میں قائم واحد سر کاری سکول ماڈل سکول فارگرلزاینڈ بوائزمحلہ قاضی آباد کو دوردراز علاقہ محلہ ڈھوک لس میں منتقل کئے جانے پر سکول کے سینکڑوں بچوں اور ان کے والدین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے وفاقی نظامت تعلیمات سمیت وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت سے مطالبہ کیا کہ تعلیمی ادارے کی منتقلی کا فیصلہ واپس لیا جائے ۔
والدین نے سکول انتظامیہ ڈی جی وفاقی تعلیمات،ڈائریکٹر مانیٹرنگ کے خلاف نعرے بازی اور شدید احتجاج کیا۔
اور سکول واپس منتقلی کا مطالبہ بھی کیا۔والدین کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ سکول انتظامیہ اور ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن اور ڈائریکٹر مانیٹرنگ اور اے ای او سہیل خان کی ملی بھگت سے کیا گیا ہے ،اگر ان کا یہ مطالبہ نہ مانا گیا تو وہ مری روڈ مین چوک بھارہ کہومیں دھرنا دیں گے ۔