بیت المال اور روٹس سکولز سسٹم کے درمیان ایم او یو پر دستخط

 بیت المال اور روٹس سکولز سسٹم  کے درمیان ایم او یو پر دستخط

اسلا م آباد (خصوصی رپورٹر)پاکستان بیت المال اور روٹس انٹرنیشنل سکولز اینڈ کالجز کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت عمل میں آئی ہے جس کے تحت دونوں ادارے مل کر سماجی تحفظ کے میدان میں کام کریں گے۔

 مفاہمتی یادداشت پر منیجنگ ڈائریکٹر بیت المال ملک ظہیر عباس کھوکھر اور روٹس انٹرنیشنل سکولز اینڈ کالجز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ولید مشتاق نے دستخط کئے ، ملک ظہیر عباس نے کہا کہ غربت اور اس سے جڑے ہوئے دوسرے مسائل کے حل کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

 ،روٹس انٹرنیشنل سکولز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ولید مشتاق نے بیت المال کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں