مختلف واقعات میں 3افراد قتل ،دو کو زخمی کردیا

مختلف واقعات میں 3افراد قتل ،دو کو زخمی کردیا

راولپنڈی (خبرنگار) قتل، اقدام قتل اور لڑائی جھگڑے کے واقعات میں تین افراد قتل ،دو کو زخمی کر دیا گیا۔

واقعات کے مطابق تھانہ نصیر آباد کے علاقہ میں مسعود کو اس کے سابق ملازم سبطی اور اس کے ساتھی نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا،تھانہ صد ر بیرونی کے علاقہ میں اسد خان کو نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا، تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں شوکت علی کو نواز اور اسکے بھائی سمیت پانچ افرادنے تشدد کر کے زخمی کر دیا اور جیب سے تیس ہزار روپے بھی نکال لئے ۔

ادھر تھانہ نصیر آباد کے علاقہ میں مکان خالی نہ کر نے کے تنازع پر مالک مکان راجہ لیاقت اور ماجد نے تشدد کر کے کرایہ دار ارشد نوید کو قتل کر دیا جبکہ روات کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں