پاکستان سی پیک اقتصادی زونز کو اہمیت دیتا ہے ،محمد اظفر احسن
اسلام آباد ( خصوصی وقائع نگار )چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) محمد اظفر احسن نے کہا ہے کہ پاکستان سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی کو اولین ترجیح دیتا ہے ۔
گوادر پرو کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور اور وزیر مملکت، چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) محمد اظفر احسن نے ایک ملاقات میں B2B اور B2G تعاون کے لئے سرکردہ چینی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے اور مدعو کرنے پر اتفاق کیا ہے ، ملاقات کے دوران محمد اظفر احسن نے کہا کہ پاکستان چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی کو اولین ترجیح دیتا ہے ۔