آرمی پبلک سکول لیپہ میں مستحق سٹوڈنٹس کی فری ایجوکیشن جاری

 آرمی پبلک سکول لیپہ میں مستحق سٹوڈنٹس کی فری ایجوکیشن جاری

مظفرآباد ( بیورو رپورٹ) پاک فوج کی جانب سے وادی لیپہ کے گورنمنٹ کالج، سرکاری و پرائیویٹ سکولز کے طلبا و طالبات کے علاوہ نوجوانوں کیلئے آرمی پبلک سکول میں بیسک کمپیوٹر انفارمیشن کورس اور انگلش لینگویج کورس کا اجراء کیا جس کے 2بیجز نے کورس مکمل کرلیا ۔

اب تیسر ے کی کلاسز ہورہی ہیں ،یہ کورس فری کرایا جا رہا ہے ، اس کے علاوہ آرمی پبلک سکول میں 13 طلبا و طالبات پاک فوج کے تعاون سے فری تعلیم حاصل کر رہے ہیں مزید طلباء و طالبات کا پراسس شروع ہے جو پاک فوج کے تعاون سے فری تعلیم حاصل کر سکیں گے ،پاک فوج کے زیر اہتمام آرمی پبلک سکول لیپہ میں اس وقت 13 طلبا و طالبات فری ایجوکیشن حاصل کر رہے ہیں اور انہیں تمام سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں، مزید 3 نادار اور مستحق سٹوڈنٹس کی فری ایجوکیشن اور دیگر لوازمات کیلئے بھی پاک فوج کی جانب سے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں