پی ٹی آئی اسلام آباد نے بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کر دی

پی ٹی آئی اسلام آباد نے بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کر دی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف اسلام آباد کے سینئر رہنما اور ڈویژنل ایڈوائزری کمیٹی کے رکن راجہ شیراز کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاریاں شروع کر دیں۔

 انشااللہ کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریں گے ، اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا بااختیار اور طاقت ور ترین بلدیاتی نظام جلد وجود میں آئے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، راجہ شیراز کیانی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہاں امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں جو 31جنوری تک مرکزی دفتر میں وصول کی جائیں گی۔

پی ٹی آئی نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر ، معاونِ خصوصی علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کی قیادت میں پورے اسلام آباد میں جو تاریخ ساز ترقیاتی کام کروائے ہیں ان کی بنیاد پر انشااللہ پی ٹی آئی ہی وہ جماعت ہوگی جو ان انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں