وفاقی ملازمین کیلئے دو ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت

وفاقی ملازمین کیلئے دو  ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت

اسلام آباد(ایس ایم زمان)وزارت قومی صحت نے آرمڈ فورسز ہسپتال ( اے ایف آئی سی) اور شفا آئی ٹرسٹ ہسپتال میں مفت علاج کیلئے وفاقی ملازمین کو متعلقہ وزارتوں کے ذریعے وزارت قومی صحت سے ریفر لیٹر لینے کے احکامات دیئے ہیں۔

 وزارت قومی صحت نے وفاقی وزارتوں ، ڈویژنوں اور محکموں کو لیٹر بھجوا یاہے کہ وزارت قومی صحت آرمڈ فورسز ہسپتال ( اے ایف آئی سی) اور شفا آئی ٹرسٹ ہسپتال میں وفاقی ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے مفت علاج کیلئے سالانہ گرانٹ دے رہی ہے ۔

وزارت کے مطابق وفاقی ملازمین کے مفت علاج کیلئے دونوں ہسپتالوں کو گرانٹ جاری ہونے کے باوجود وفاقی ملازمین کی جانب سے میڈیکل اخراجات کے بل موصول ہو رہے ہیں،وزارت نے وفاقی ملازمین کوہدایت دی ہے کہ دونوں اداروں میں مفت علاج کی سہولت کے حصول کیلئے اپنی متعلقہ وزارت کے ذریعے میڈیکل ریکارڈ کے مطابق ریفر لیٹر لیں ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں