ایس ایس پی آپریشن کا ہائیکورٹ، جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کاجائزہ
راولپنڈی (خبرنگار) ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض نے ہائیکورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔
ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں کو مستعد اور الرٹ رہ کر سکیورٹی یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات دیں۔ ایس ایس پی آپریشن وسیم ریاض نے کہا شہریوں کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، ججوں سمیت شہریوں کی حفاظت کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔