فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 220لٹر ناقص دودھ تلف

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 220لٹر ناقص دودھ تلف

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گنج منڈی میں ٹرانسپورٹ کمپنی کے گودام پر چھاپہ مار کر 550کلو چائنیز سالٹ تلف کردیا۔

گودام میں معائنے کے دوران ممنوعہ سالٹ کی خرید و فروخت کا کوئی ریکارڈ موجود نہ تھا۔مزید برآں راولپنڈی کے داخلی راستوں پر ناکہ لگا کر دودھ بردار گاڑیوں کے معائنہ کے دوران 220لٹرملاوٹی وناقص دودھ تلف کردیاگیا۔راول ٹاؤن میں مضر صحت اور بدبو دار گوشت فروخت کرنے پر بیف شاپ کیخلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے 70کلو گوشت تلف کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں