محکمہ ایکسائز: 21افسروں کی ای ٹی او کے عہدہ پر ترقی

محکمہ ایکسائز:  21افسروں کی ای ٹی او کے عہدہ پر ترقی

راولپنڈی (سید شہریار) محکمہ ایکسائز پنجاب میں 21اے ای ٹی اوز کو ترقی دے دی گئی، پروموشن بورڈ کی سفارشات کو منظور کر لیا گیا۔

سیکرٹری ایکسائز پنجاب وقاص علی محمود کی طرف سے یہ سفارشات منظور کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جن اے ای ٹی اوز کو ای ٹی او کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہیں، ان میں گل شیر خان، احمد نواز، ماجد لطیف بٹ، سید ماجد حسین، خورشید احمد، طاہر، ظفر اشتیاق، شہزاد سہیل، عبدالستار، مہراج احمد، عبدالخالق، الطاف احمد، فرخ سعید بٹ، افتخار احمد و دیگر شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں