وزیراعظم نے مغربی ممالک کی منافقت کیخلاف آوازاٹھائی،شیریں

وزیراعظم نے مغربی ممالک کی منافقت کیخلاف آوازاٹھائی،شیریں

اسلام آباد(نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی کی ملاقات ۔

وفاقی وزیر نے سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ 74سال قبل قیام پاکستان کے بعد سے پاکستان اور ایران دونوں کے مضبوط ثقافتی، تاریخی اور مذہبی تعلقات ہیں۔ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور انسانی حقوق کے لئے عالمی سطح پر اپنے اجتماعی خدشات کے متعلق آواز اٹھانے کے لئے تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ خطے اور خاص طور پر ایران کو درپیش چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ ایران کو اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں تمام بین الاقوامی وعدے پورے کرنے کے بعد بھی یک طرفہ پابندیوں کا سامنا ہے ۔

افغانستان ایک خوفناک بحران سے گزر رہا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہماری حکومت نے مغربی ممالک کی منافقت اور دہرے معیار کے خلاف آواز اٹھائی ہے ۔ سفیر نے وزیر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے پاکستان اور ایران کے دیرینہ باہمی تعلقات کا اعتراف کیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں