آئی ٹی انڈسٹری تیزرفتارترقی کرنیوالاشعبہ،امین الحق
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا ہے کہ آئی ٹی انڈسٹری ملک کا سب سے تیزرفتار ترقی کرنے والا شعبہ ہے ۔
گزشتہ برس 74فیصد جبکہ رواں سال 78 فیصد سرپلس ریٹ رہا جو سال کے آخر تک 80 فیصد تک ہوجائے گا۔ ضروری ہے کہ آئی ٹی انڈسٹری اور فری لانسرز کو ٹیکس سمیت دیگرمراعات دی جائیں نتیجے میں یہ انڈسٹری نہ صرف ملک کی معیشت کو استحکام دینے بلکہ کرنٹ اکائونٹ خسارہ ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے ۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
وفاقی سیکرٹری آئی ٹی ڈاکٹر سہیل راجپوت، سیکرٹری کامرس، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک، بورڈ آف انوسٹمنٹ کے حکام سمیت سینئر افسران نے شرکت کی ۔ وزارت آئی ٹی کے ادارے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر عثمان ناصر نے اجلاس کو آئی ٹی گروتھ اس کے پوٹینشل اور اب تک کئے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔