صدرچمن چیمبر کا اسلام آباد چیمبر کادورہ شکیل منیرکو تاجروں کے مسائل سے آگاہ کیا

صدرچمن چیمبر کا اسلام آباد چیمبر کادورہ شکیل منیرکو تاجروں کے مسائل سے آگاہ کیا

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی محمد ہاشم خان اچکزئی نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور آئی سی سی آئی کے صدر محمد شکیل منیر کو افغانستان کے ساتھ تجارت کے سلسلے میں تاجر برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

حاجی محمد ہاشم خان اچکزئی نے کہا کہ مقامی بینکوں نے افغانستان کے ساتھ تجارت کیلئے اچانک غیر ملکی کرنسی میں لین دین بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے تاجر برادری کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔اسلام آباد چیمبر کے صدر محمد شکیل منیر نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس مسئلے کو فوری طور پرحل کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں