جڑواں شہروں سے شادی شدہ خاتون سمیت 8افراد اغوا

 جڑواں شہروں سے شادی شدہ  خاتون سمیت 8افراد اغوا

راولپنڈی ،اسلام آباد(خبر نگار) جڑواں شہروں سے شادی شدہ خاتون سمیت 8افراد کو اغواکرلیاگیا۔

صدربیرونی کی حدود سے امجد حسین کی بچی (ا) ، وارث خان سے گلشاد بی بی کی بیٹی (ا) ، سول لائن سے طلحہ علی کی بیوی ہما زیب 5 تولے زیور، 50 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون وغیرہ سمیت محسن نے ، سول لائن سے محمد فیاض کی بیٹی (ن) ،صدربیرونی سے صائمہ بی بی کی بچی(آ) ، حسنین عمران کی بیوی (ع)، سول لائن سے سرزمین خان کا بیٹا محمد سمیع، بھارہ کہو سے سہیل عباسی کے بھائی کو ناصر ،عشرت اور زبیر نے اغوا کر لیا،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں