چٹھہ بختاور میں 35دکانیں، 5 کمرے مسمار ، 5کنال اراضی واگزار

چٹھہ بختاور میں 35دکانیں، 5  کمرے مسمار ، 5کنال اراضی واگزار

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )سی ڈی اے کی تجاوزات کیخلاف کارروائیاں ، آغازچٹھہ بختاور کے علاقے سے کیا گیا ۔

جہاں سرکاری اراضی پر قبضے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 1 غیر قانونی مارکیٹ جس میں 35 دکانیں، 5کمروں پر مشتمل 1 غیر قانونی گھر، 3 پانی کے بور اور 1 چار دیواری کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا اور سرکاری اراضی پر قبضے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 5 کنال سرکاری اراضی واگزار کرالی ،مزید برآں سیکٹر I-8/4 میں گلیوں کے داخلی پوائنٹس پر غیر قانونی بیریئرز کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کرکے گلیوں کو کھول دیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں