آئی ایٹ ٹو کالج میں بکس فری بیگز پروگرام کا افتتاح

 آئی ایٹ ٹو کالج میں بکس  فری بیگز پروگرام کا افتتاح

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے)وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر اہتمام بکس فری بیگز پروگرام کا افتتاح کر دیا گیا ۔

پروگرام کے تحت اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں میں پہلی سے پانچویں جماعت تک بستے ختم کر دیئے گئے ہیں،جمعرات کو پروگرام کی افتتاحی تقریب ہوئی جس کی مہمان خصوصی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی پارلیمانی سیکرٹری وجیہہ قمر تھیں جنہوں نے  اسلام آباد ماڈل کالج آئی ایٹ ٹو میں سرکاری سکولو ں میں بیگز فری انوائرمنٹ کے حوالے سے تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔

 

،تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت تعلیم محی الدین وانی، ڈی ایف ڈی ای ڈاکٹرعلی اکرام ملک، ڈائریکٹر کالجز پروفیسر آفتاب طارق، ڈائریکٹر مانیٹرنگ ملک سہیل ودیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں