کشمیرمیں بھارتی مظالم کیخلاف مظفر آباد میں احتجاجی مظاہرہ

 کشمیرمیں بھارتی مظالم کیخلاف  مظفر آباد میں احتجاجی مظاہرہ

مظفرآباد (بیورورپورٹ)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف جمعرات کو مظفر آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔

پاسبان حریت جموں و کشمیر کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرین بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کر رہے تھے ،مظاہرین جنہوں نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ،انہوں نے اقوام متحدہ پرزوردیا کہ وہ غیر قانونی زیر تسلط علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی بند کرانے اورجموں وکشمیر میں رائے شماری کے ذریعے کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دلوانے کیلئے بھار ت پر دباؤ بڑھائے ،پاسبان حریت کے چیئرمین عزیراحمدغزالی ،شوکت جاوید میر ، سید عبدالصمد ، بلال احمد فاروقی، عثمان علی ہاشم، ڈاکٹر محمد منظور، راجہ ذخیر خان، جاوید احمد مغل، فیصل فاروق اور دیگر مقررین نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کہ وہ غیر قانونی زیرتسلط کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم پر بھارت کو جواب دہ ٹھہرائے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں