50سے زائدرینجر افسروں اور جوانوں کی روڈ سیفٹی ورکشاپ میں شرکت
اسلام آباد (خبر نگار)اسلام آباد ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ کی جانب سے 2 روزہ روڈ سیفٹی اور محتاط ڈرائیونگ کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد کیا ،50سے زائدرینجرز کے افسران و جوانوں نے شرکت کی جنہیں روڈ سیفٹی اور محتاط ڈرائیونگ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔
تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایس پی ٹریفک مظہر اقبال نے ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عمر نعیم خان کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور روڈ سیفٹی ورکشاپ مکمل کرنیوالے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ،اس موقع پر ونگ کمانڈر اور تقریب میں شریک دیگر رینجر افسران نے ٹریفک پولیس کے اس اقدام کوقابل تعریف قراردیا۔