سرکاری اراضی کے تحفظ کیلئے اقدامات کئے جار ہے ہیں،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر

سرکاری اراضی کے تحفظ کیلئے اقدامات  کئے جار ہے ہیں،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر

مظفرآباد (بیورو رپورٹ) چیف سیکرٹری آزاد کشمیر شکیل قادر خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں سرکاری اراضی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جار ہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں تیار کردہ اٹلس اور ڈیٹا بیس محکمہ مال کے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو احسان خالد کیانی اور سیکرٹری جنگلات امتیاز احمد کے حوالے کیاگیا ، اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر ساجد محمود چوہان، سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر بشیر احمد بٹ، ڈائریکٹر لینڈ یوز جی آئی ایس مشتاق حسین پیرزادہ و دیگر افسر بھی موجود تھے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں