صحافی تحفظ کیس:عدالتی معاونین سے بین الاقوامی قوانین سے متعلق رپورٹ طلب

 صحافی تحفظ کیس:عدالتی  معاونین سے بین الاقوامی  قوانین سے متعلق رپورٹ طلب

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ اور پی ایف یوجے کی طرف سے صحافیوں کے تحفظ سمیت دیگر مشکلات سے متعلق دائر کیس میں عدالتی معاونین سے صحافیوں کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی قوانین سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

چیف جسٹس نے کہاکیا میڈیا آزاد ہے ؟، دیگر ممالک میں صحافیوں کے تحفظ سے متعلق کیا قوانین ہیں،آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ دیں، سماعت17 فروری تک ملتوی کردی گئی۔ صحافی تحفظ کیس 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں