وائس چانسلر نمز سیّد عمران مجید سبکدوش ، الوداعی خطاب

 وائس چانسلر نمز سیّد عمران مجید سبکدوش ، الوداعی خطاب

راولپنڈی (اے پی پی)نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (نمز) کے سبکدوش ہونے والے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عمران مجید نے نمز کے قیام کے لیے بحیثیت بانی کردار ادا کرنے اور ان کی زندگی کے عزم و مقصد کو عملی جامہ پہنانے میں بھرپور معاونت کرنے پر فیکلٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا ۔

نمز کی فیکلٹی اور ملازمین سے گزشتہ روز اپنے مختصر الوداعی خطاب میں انہوں نے پرو وائس چانسلر اکیڈمکس میجر جنرل (ر) سلیم احمد خان، پرو وائس چانسلر ایڈمن میجر جنرل (ر) سیّد عمار رضا ہمدانی اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی معاونت کے بغیر یونیورسٹی وہ اہداف حاصل نہیں کر سکتی تھی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں