آزادکشمیر الیکشن کمیشن 3: ممبران اسمبلی کی رکنیت بحال

آزادکشمیر الیکشن کمیشن 3: ممبران اسمبلی کی رکنیت بحال

مظفرآباد(بیورو رپورٹ)آزادکشمیر الیکشن کمیشن نے قانون ساز اسمبلی کے تین ممبران چودھری یاسر سلطان، چودھری ریاض احمد اور صبیحہ صاد ق کی اسمبلی رکنیت بحال کر دی۔

تینوں ممبران نے الیکشن ایکٹ 2020کے تحت مقررہ مدت میں اپنے اثاثہ جات، واجبات اور گوشواروں کی تفصیل الیکشن کمیشن میں جمع نہ کروائی تھی،نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں ممبران اسمبلی نے اثاثہ جات، واجبات اور گوشواروں کی تفصیل الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں