کینٹ حکام کے پاس نجی سکولوں کی معلومات کااختیار نہیں، الیاس کیانی

کینٹ حکام کے پاس نجی سکولوں کی معلومات کااختیار نہیں، الیاس کیانی

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ملک کے 42کنٹونمنٹ بورڈز کی حدود میں 8000نجی تعلیمی اداروں سے آمدن و اخراجات کی تفصیل طلب، چیف ایگزیکٹو آفیسرز غیر قانونی احکامات جاری کر رہے ہیں، کینٹ حکام کے پاس براہ راست تعلیمی اداروں سے معلومات حاصل کرنے کا کوئی اختیار نہیں نجی تعلیمی اداروں سے متعلق معلومات محکمہ تعلیم کے پاس موجود ہیں۔

ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر الیاس کیانی نے راولپنڈی کینٹ میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں رانا سہیل ،عرفان کیانی، سردار گل زبیر، ملک حفیظ الرحمن، افتخار چودھری، عمیر اعوان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اجلاس میں طے پایا کہ سکولز سربراہان براہِ راست کینٹ حکام کو معلومات فراہم نہیں کریں گے اور کسی غیر قانونی حکم کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا ،کینٹ حکام نے اگر اپنا رویہ ترک نہ کیا تو کسی بھی راست اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں