معیاری زرعی پیداوارکیلئے جامع ریسرچ درکار:حسین جہانیاں

معیاری زرعی پیداوارکیلئے جامع ریسرچ درکار:حسین جہانیاں

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ زرعی پیداوار کا معیار بہتر بنانے کیلئے ہر زرعی پراڈکٹ کی ویلیو چین کیلئے علیحدہ اور جامع ریسرچ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

فوڈ سکیورٹی کے مسائل کے حل کیلئے زرعی پیداوار کی ویلیو ایڈیشن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ، زرعی ویلیو چین سٹڈی سے نہ صرف صارف کی ضروریات کا مکمل علم ہوگا بلکہ ڈیمانڈ اور سپلائی کو بھی بیلنس کرنے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرعی ویلیو چین کی سٹڈی کے متعلق قائم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں چیف سائنٹسٹ زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد ڈاکٹر اختر نے بھی شرکت کی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں