سرکاری حکام پی ٹی آئی کے کارکن نہ بنیں ،راجہ فاروق حیدر

  سرکاری حکام پی ٹی آئی کے کارکن نہ بنیں ،راجہ فاروق حیدر

چکوٹھی(آئی این پی) سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ وزراء سے کہتا ہوں مسلم لیگ ن اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے خلاف اتنی ہی انتقامی کارروائیاں کریں جتنی کل برداشت کرسکیں سیکرٹری صاحبان کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ آپ اپنی ذمہ داریاں قانون ضابطے کے مطابق سرانجام دیں پی ٹی آئی کا کارکن بن کرکام کرینگے تو پھر ہمیں جواب دینا پڑیگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل جب سابق وزیر اعظم پریس کلب پہنچے تو نومنتخب صدر اعجاز احمد میر نے انہیں خوش آمدید کہا اور پریس کلب کے نئے آفس کا فیتہ کاٹ کر افتتاح بھی کیا ،راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مودی کشمیر نگل چکا ،سرینگر پریس کلب پر قبضہ قابل مذمت ہے ،پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت سارا زور اپوزیشن کو نیچا دکھانے میں مصروف ہے ، ووٹ بینک نوازشریف کا ہے اور لیڈر بھی وہی ہیں ،ن لیگ کا ایک بھی ایم این اے نہیں ٹوٹا نہ آگے ٹوٹے گا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں