احساس ریڑھی بان اقدام کے تحت 150وینڈنگ لائسنس تقسیم

 احساس ریڑھی بان اقدام کے تحت 150وینڈنگ لائسنس تقسیم

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) اور میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی)نے مشترکہ طور پر یہاں احساس ریڑھی بان کانفرنس کا انعقاد کیا۔

کانفرنس کی مہمان خصوصی وزیر اعظم کی معاون خصوصی سماجی تحفظ و تخفیف غربت سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر تھیں،جنہوں نے ریڑھی بانوں میں میونسپلٹی کی جانب سے جاری کردہ 150وینڈنگ لائسنس تقسیم کئے ، تقریباََ150 ریڑھی بان جنہیں احساس ریڑھی بان کے تحت وینڈنگ لائسنس اور نئی ماحول دوست گاڑیاں دی گئی ہیں، نے کانفرنس میں شرکت کی، وائس چانسلرپائیڈ ڈاکٹر ندیم الحق نے کہا کہ ریڑھی بان معاشرے اور معیشت کا لازمی حصہ ہیں، جنہیں حکومت کو اپنانے کی ضرورت ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں