جڑواں شہروں سے 3 گاڑیاں، 21 موٹر سائیکل چوری: ملزمان لاکھوں کی نقدی زیورات بھی لے گئے

 جڑواں شہروں سے 3 گاڑیاں، 21 موٹر سائیکل چوری: ملزمان لاکھوں کی نقدی زیورات بھی لے گئے

راولپنڈی،اسلام آباد (خبر نگار) جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں بیسیوں وارداتوں کے دوران شہریوں کو 3گاڑیو ں ،21 موٹرسائیکلوں،لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات ،موبائل فونز اوردیگر سامان سے محروم کردیاگیا۔

 واقعات کے مطابق تھانہ ایئرپورٹ سے طارق شاہ،لوہی بھیر سے حسن نثار اور آئی نائن سے طاہر محمود کی کار یں جبکہ وارث خان سے عاطف ، نیو ٹاؤن سے عطاء اللہ، شازیب خان، حارث ، صادق آباد سے ساجد، غلام شبیر، کینٹ سے عامر خان، احسن فاروق، سول لائن سے عادل،ایئر پور ٹ سے بنارس خان،اقبال خان، محمد بلال، صدربیرونی سے ملک جنید،روات سے ذوالفقار علی، آبپارہ سے زاہد، سیکرٹریٹ سے عاقب رحمان، کوہسار سے غلام عباس، کراچی کمپنی سے اشرف،ارسلان شہزاد ، کھنہ سے متین اور سردار مختار کے مو ٹرسائیکل چوری کرلئے گئے ،ادھر پیرودھائی سے ملزمان نے آفاق ملک سے گن پوائنٹ پر موبائل فون،امیر حمزہ سے نقدی اور گھڑی مالیتی2لاکھ روپے اُترو ا لی جبکہ عورتوں سے 9 تولے سونا،ریس کورس سے نورین کے گھر سے نقدی مالیتی50ہزار اور سونا مالیتی3لاکھ روپے لے گئے۔

سول لائن سے چور جاوید رزاق کی 6 بھینسیں لے گئے ، مورگاہ پولیس کو عابدحسین نے بتایا کہ مجھے نامعلوم افراد نے راستہ پوچھنے کے بہانے گاڑی میں بٹھا لیا اور گن پوائنٹ پر پرس نکال کر مجھ پر تشدد کرتے رہے ا ور روات کے قریب سنسان جگہ پر پھنک گئے ۔

روات سے راجہ نثار احمد کے بیٹے سے اسلحہ کی نوک پرنقدی 15000 روپے نقد اور تقریباً 7 تولے سونا جبکہ کہوٹہ کی حدود سے اظہر محمود کے مویشی نامعلوم افراد چوری کر کے لے گئے ، شہزاد ٹائون میں عماد گل کے گھر چار افراد نے داخل ہو کر اہل خانہ کو یر غمال بنا کر 10 تولے سونا 3 لاکھ نقدی ،موبائل فون اور دیگر اشیاء چھین لیں،گولڑہ میں کلیم خان کا باورچی مختیار گھر سے 2 لاکھ دس ہزار روپے چوری کر کے لے گیا،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں