تمام محکمے حکو متی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں، ڈپٹی کمشنر

تمام محکمے حکو متی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں، ڈپٹی کمشنر

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق نے تعارفی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکمے حکو متی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

 انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ضلع موسم کی شدت کا سب سے زیادہ شکار رہتا ہے اس لئے تمام متعلقہ محکمے قبل از وقت اقدامات کے تحت اپنا جامع پلان مرتب کریں نیز یہ کہ کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں حدود و قیو د سے نکل کر ایک ٹیم کی صورت میں ہمیں اپنی سماجی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہوگا۔انہوں نے مز ید کہا کہ دسمبر و جنوری میں برفباری اور بارش کے موسم میں نالہ لئی کی وجہ سے موجود ر سک کے خاتمے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے تاکہ اس کی بدولت ہونے والے نقصانات کو ختم کیا جاسکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں