پولی تھین بیگز کیخلاف جنگ میں تاجر وں کی شمولیت ضروری :ماہرین
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پولی تھین بیگز ریگولیشنز2019کے نفاذ سے متعلق وزارت موسمیاتی تبدیلی میں اہم جائزہ اجلاس ہوا جس میں دارالحکومت کو پولی تھین بیگز کے استعمال سے نجات دلانے کیلئے کی جانیوالی کوششوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کی صدارت وزارت کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری سید مجتبیٰ حسین نے کی،اجلاس میں صنعتی شعبے سمیت تجارتی تنظیموں، اسلام آباد انتظامیہ اور وفاقی ادارہ برائے تحفظ ماحولیات کے سینئر نمائندوں نے شرکت کی، ان نمائندوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں جاری پولی تھین بیگز کیخلاف جنگ میں تاجر وں کی شمولیت ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کو پولی تھین بیگز سے پاک کرنے کیلئے مزید سخت اقدامات کی ضرور ت ہے ، اس حوالے سے عوام کا تعاون ناگزیر ہے ۔