شہری چھ گاڑیوں ،24موٹر سائیکلوں سے محروم

شہری چھ گاڑیوں ،24موٹر سائیکلوں سے محروم

اسلام آباد،راولپنڈی (اپنے نامہ نگارسے ،اپنے رپورٹرسے )وفاقی دارالحکومت سے 3گاڑیاں اور 9موٹر سائیکل چوری جبکہ ایک گاڑی اور دوموٹر سائیکل گن پوائنٹ پر چھین لئے گئے ۔

راولپنڈی میں شہریوں کو 2گاڑیوں ،13 موٹرسائیکلوں سے محروم کردیاگیا،آبپارہ سے علی اصغر،کراچی کمپنی سے گل زمان ، تھانہ سٹی راولپنڈی سے اعجاز ، روات سے سمیر عظیم کی گاڑیاں چوری ہوگئیں جبکہ تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود سے ابو بکر، ترنول سے عبدالزاہد، کورال سے شعیب، عثمان، منیب، لوہی بھیر سے عبیدالرحمن، مظاہر حسین، ابتہاج ریاض،فہد ،صادق آباد سے احمدزین، ادریس علی، تنویراحمد،کینٹ سے اختر، نصیر آباد سے گل ارشد، ایئرپورٹ سے یاسر علی، مرید الیاس، کراچی کمپنی سے طیب زمان چوہان، صدر واہ سے زبیرعباس، عشرت شاہ، صدر بیرو نی سے اختر محمود، عاصم سعید، کہوٹہ سے عبدالمحسن کے موٹر سائیکلز چوری کرلئے گئے ، مری سے عبدا لباسط سے اسلحہ کی نوک پر پرس، موبائل فون اور موٹرسائیکل جبکہ لوہی بھیر سے عمر خالد سے گاڑی ، سبزی منڈی سے عمرحیات اور کھنہ سے حبیب اللہ سے موٹر سائیکل چھین لئے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں