ضلعی فوڈ کنٹرولر تبادلہ کے احکامات واپس، دوبارہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) صوبائی حکومت نے ضلعی فوڈ کنٹرولر راولپنڈی کی سیٹ پر اپنے ہی جاری کردہ تبادلے کے احکامات 24 گھنٹوں میں واپس لے کرسابق فوڈ کنٹرولر کو ہی دوبارہ تعینات کردیا۔
ڈائریکٹوریٹ آف فوڈ پنجاب کے نوٹیفکیشن نمبرNO.ADF(Admn)-3-T&P/2022کے تحت19جنوری کو جاری ضلعی فوڈ کنٹرولر محمد زمان کے تبادلے کے احکامات واپس لے کر انہیں دوبارہ ضلعی فوڈ کنٹرولر راولپنڈی تعینات کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ محمد زمان کو کرپشن کے مبینہ الزامات کی وجہ سے عہدے سے ہٹاکرمحمد ارشد کو نیا فوڈ کنٹرولر تعینات کیاگیاتھا۔