بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات کیلئے تاریخی اقدامات کئے جا رہے، بابر حیات

بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات کیلئے تاریخی اقدامات کئے جا رہے، بابر حیات

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے بورڈ آف ریونیومیں عوامی اصلاحات کیلئے تاریخی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

اس سلسلے میں عوام الناس کے لئے کمشنر آفس میں مقدمات دائر کر نے کی سہو لت ہو گی اور انہیں لاہور جانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ اسکے علاوہ مقدمات کی بذ ر یعہ و یڈ یو لنک سماعت کی سہولت بھی دی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ر یو نیو کورٹ کیس مینجمنٹ کے ذریعے نگرانی سے بروقت فیصلہ جات میں آسانی ہو گی۔ کمشنر آفس راولپنڈی میں اس سلسلہ میں خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں