راولپنڈی پولیس کی کارروائی ، 12پتنگ فروش گرفتار
راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس کی پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی، 12پتنگ فروش گرفتار، 1000سے زائد پتنگیں ، 112ڈوریں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔
پولیس کے مطابق پیرودھائی پولیس نے پتنگ فروش صابر سے 450پتنگیں اور 40ڈوریں، رتہ امرال پولیس نے جاوید سے 120پتنگیں اور 4ڈوریں، سٹی پولیس نے 2پتنگ فروشوں انعام اور احمد سے 35پتنگیں اور 2ڈوریں، نیوٹاؤن پولیس نے 2پتنگ فروشوں نعیم اور عمیر سے 45پتنگیں اور 22ڈوریں، وارث خان پولیس نے پتنگ فروش نذر سے 40پتنگیں اور 2ڈوریں، بنی پولیس نے مبشر سے 20پتنگیں اور 1ڈور، آر اے باز ار پولیس نے پتنگ فروش بشارت سے 180پتنگیں اور 02ڈوریں، ویسٹر یج پولیس نے پتنگ فروش رفاقت سے 110پتنگیں اور 5ڈوریں، ایئرپورٹ پولیس نے پتنگ فروش اسامہ سے 20پتنگیں اور 30ڈوریں جبکہ مورگاہ پولیس نے طاہر سے 35پتنگیں اور 4ڈوریں برآمد کیں، ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ شہری خصوصاً والدین پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کی حوصلہ شکنی کریں۔