پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف بیگر سکواڈ کی کارروائی، 48گرفتار
راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس کی پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائیوں میں 48بھکاری گرفتارکرلئے گئے ۔
انچارج بیگر سکواڈ اے ایس آئی آصف اور صفدر نے اپنی اپنی ٹیم کے ساتھ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی اور 48بھکاریوں کو گرفتار کر کے راولپنڈی شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروایا۔ ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کا کہنا تھا کہ خصوصی بیگر سکواڈ بھرپور محنت کر رہا ہے ، پیشہ ور بھکاری راولپنڈی شہر کی مختلف شاہراہوں اور چوک چوراہوں میں کھڑے ہو کر نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر کرتے ہیں بلکہ حادثات کا بھی اندیشہ ہوتا ہے ۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عوامل کی حوصلہ شکنی کریں۔