ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی کھلی کچہری،درخواستوں پراحکامات

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی کھلی کچہری،درخواستوں پراحکامات

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ایس ایس پی انویسٹی گیشن غضنفر علی شاہ نے سی پی او آفس میں کھلی کچہری لگائی۔

انہوں نے 16شہریوں کے مسائل سنے اور ان کی درخواستوں پر احکامات جاری کیے ،شہری کی درخواست پر ایس ایچ او کینٹ کو قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا، 3شہریوں کی درخواستیں تبدیلی تفتیش کیلئے مارک کیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل تھانے کی سطح پر حل کیے جائیں، تھانے میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کی ہرممکن مددکی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں