اے سی سیکرٹریٹ کی کھلی کچہری ، شکایات کے انبار

اے سی سیکرٹریٹ کی کھلی کچہری ، شکایات کے انبار

بھارہ کہو ( نمائندہ دنیا ) اے سی سیکرٹریٹ انیل سعید نے عوامی شکایات سننے اور انکے حل کیلئے یونین کونسل بھارہ کہو میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔

کھلی کچہری میں محکمہ نادرا، واپڈا،پولیس ،سوئی گیس ،ریونیوو دیگر اداروں کے افسر وں نے شرکت کی ، شہریوں نے اس موقع پر شکایات کے انبار لگا دیئے ،اے سی سیکرٹریٹ نے شکایات سنیں اور موقع پر احکامات جاری کئے ، کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے اے سی انیل سعید نے کہا کہ عوام علاقہ کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں ، شہریوں کو درپیش مسائل کا جلد خاتمہ ہوگا،بھارہ کہو سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائیگا،شہریوں کی سہولت کے لئے آئندہ بھی کھلی کچہری کا انعقاد ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں