سی ڈی اے کے ماسڑ پلان کمیشن میں ٹریفک مینجمنٹ پلان پیش

سی ڈی اے کے ماسڑ پلان کمیشن میں ٹریفک مینجمنٹ پلان پیش

اسلام آباد( خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے کے ماسڑ پلان کمیشن کا اجلاس چیئرمین کی زیر صدارت ہوا جس میں ماسٹر پلان کمیشن کے تمام ممبران سمیت وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی آئندہ سے ماسڑ پلان کمیشن کے مستقل رکن ہونگے ،سی ڈی اے انتظامیہ نے اسلام آباد میں ٹریفک مسائل کے خاتمے اور ٹریفک مینجمنٹ سسٹم پلان پیش کیا،کمیشن کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد کو سائیکلنگ اور پیدل چلنے والوں کے لئے فرینڈلی سٹی بنانے کیلئے سائیکلنگ لینز مختص کی جائیں گی تمام شاہراہوں کے اطراف شولڈرز اور واک ویز کو مکمل کرنے کے ساتھ شاہراہوں کے اطراف تجاوزات کو ختم کیا جائے گا، اسلام آباد میں پارکنگ کے مسائل کو ختم کرنے کے لئے چھ مختلف مقامات پر پارکنگ پلازے تعمیر کئے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں